0

اپوزیشن نے تصادم کیا تو ایک کی بجائے 10 سال انتظار کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ


لاہور: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں اگر کسی کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو میں ذمہ دار ہوں اور اگر اپوزیشن نے تصادم کیا تو ایک کی بجائے 10 سال انتظار کرنا پڑے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جوڈو کراٹے کا ہفتہ شروع ہونے والاہے، 23سے30مارچ تک زوردار ہفتہ ہوگا اور سیاست میں بڑے اہم دن ہیں، اوآئی سی کانفرنس ہورہی ہے ،چینی وزیرداخلہ بھی آرہے ہیں، اپوزیشن نے 4سال کنفیوژن پھیلانے کیسواکچھ نہیں کیا، 4ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی باتیں کررہیہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے لاٹھیاں بھگو کے رکھی ہیں، انہیں سمجھناچاہئے مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی، اس کے نتائج بہت خوفناک و خطرناک بھی ہوسکتے ہیں، عدم اعتمادکی بجائیکچھ اوربھی نکل سکتاہے، میری گزارش ہے ملک کو انارکی اور بدامنی کی طرف نہ لے کر جانا، الیکشن سے صرف ایک سال پہلے پھڈا کررہے ہیں، تصادم کا نتیجہ بہت الٹا نکلے گا، پھر 10 سال انتظار کرنا پڑے گا، تصادم نہیں ہونا چاہیے ورنہ عدم اعتماد رستے میں ہی رہ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں