0

متحدہ اپوزیشن کا عدم اعتماد کی پرامن اور بلاروک ٹوک ووٹنگ کے لیے عدالت جانے کا فیصلہ


اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی پرامن اور بلا روک ٹوک ووٹنگ کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، جو کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس حوالے سے درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری رہنما احسن اقبال ، جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور غفور حیدری اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ درخواست دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد میں ووٹنگ سے روک کر آئینی ذمہ داری نبھانے سے نہ روکا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ اپوزیشن اس حوالے سے پٹیشن کل تک فائل کرے گی۔جمیعت علما اسلام کے رہنما عبد الغفور حیدری نے کہا کہ انہوں (حکومت) نے ایسا ماحول پیدا کیا ہے جس سے اپوزیشن نے بھی تلوار نیام سے نکال لی ہے جو کو اب بغیر نتیجے کے واپس نیام میں رکھنا مشکل ہوگا، انشا اللہ سیاسی طور پر حکومت کو ایسی تاریخی شکست دیں گے کہ یہ یاد رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں