0

نہ صرف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی بلکہ اپوزیشن 2023 کا الیکشن بھی ہارے گی، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے لوگ ٹماٹر پیاز کی قیمتیں بھول گئے، نہ صرف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی بلکہ اپوزیشن 2023 کا الیکشن بھی ہارے گی۔اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کا سمندر ہے، سارا وقت ہم پر بوجھ پڑا رہتا تھا اور ہم سارا وقت سوچتے تھے کہ کیا کریں، آج میں اپوزیشن جماعتوں کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے لوگوں کو ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بھلا دیں، ان کی وجہ سے میری جماعت اکٹھی ہوگئی، اپوزیشن نے مجھ پر احسان کیا اب انہیں برا بھلا نہیں کہوں گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جنرل جیلانی کی چھتوں پر سریا لگاتے لگاتے وزیراعلی بنا، فضل الرحمان تیس سال سے دین بیچ رہا ہے، فضل الرحمان کا نام ڈیزل ہم نے نہیں بلکہ ن لیگ کے ایک رنگ باز نے فضل الرحمان کا نام ڈیزل رکھا اور وہ اس لیے کہ فضل الرحمان ڈیزل کے پرمٹ کے نام پر پیسے بناتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں