0

پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ؛ عارف علوی سمیت تمام پی ٹی آئی رہنما بری


اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر مملکت عارف علوی سمیت شاہ محمود، جہانگیر ترین، علیم خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماں کو بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں صدر پاکستان عارف علوی سمیت متعدد وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی رہنماں کو باعزت بری کردیا گیا ہے۔بری ہونے والوں میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، علیم خان، اسد عمر، شفقت محمود، سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری، راجہ خرم نواز اور دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل ہیں۔مقدمے کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے فیصلہ سنایا جس میں وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی رہنماں کی مجموعی طور پر 82 بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں