0

اسکاٹ لینڈ میں رات کے وقت آسمان پر سبز روشنی کا رقص


ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ کے شہریوں کا برسوں پرانا دیرینہ خواب اس وقت پورا ہوا جب رات کے وقت انہوں نے آسمان پر سبز روشنی کو رقص کرتے ہوئے دیکھا۔آسمان کی رنگت سبز ہونے یا تاریکی میں ہری روشنی کا رقص دراصل فلکیاتی واقعہ ہے، جس کو دیکھنے کے کئی لوگ خواہش مند ہوتے ہیں اور وہ اس کو دیکھنے کے لیے سالوں انتظار بھی کرتے ہیں۔اسی طرح اسکاٹ لینڈ یارڈ کے بھی شہری اس منظر کے برسوں سے منتظر تھے جو 13 مارچ کی رات انہوں نے دیکھا۔رنگوں کے اس انوکھے ملاپ اور رقص کرتی لہروں کے قدرتی نظارے کو فوٹو گرافرز اور شہریوں نے کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے انہیں انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں