0

فالج کے مریضوں کی مدد کرنے والا ویڈیو گیم


میسوری، امریکہ: فالج کے حملے کے بعد لوگوں کے ہاتھ اور بازو کمزور ہوجاتے ہیں اب اس کیفیت کو ایک ویڈیو گیم سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔اس تحقیق کی روداد ای کلینکل میڈیسن میں شائع ہوئی ہیں جس کے مطابق فالج کے بعد بازوں کی حساسیت کم ہوجاتی ہے اور ان کی حرکت بھی محدود ہوتی ہے جو روزمرہ معمولات متاثر کرتی ہیں۔ اب ایک ویڈیو گیم ایسے مریضوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
جامعہ میسوری کے ماہرین نے ریکوری ریپڈز کے نام کا ایک ویڈیو گیم بنایا ہے جو موشن سینسر ویڈیو گیم پر مبنی ہے۔ یہ اکیوپیشنل تھراپی میں مددگار ایک اضافی ٹیکنالوجی ہے جو متاثرہ بازو میں موٹر حرکات بہتر بناتی ہے اور گھر بیٹھے اس سے فزیو تھراپی کی جاسکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں