0

کراچی ٹیسٹ؛ کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ


کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق آسٹریلوی بالرز کے سامنے ڈٹ گئے، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالیے۔چوتھا روزکراچی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان میچ میں واپس آگیا، دونوں بلیبازوں کے درمیان 171 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔کپتان بابراعظم نے 12 چوکوں کی مدد سے 102 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 71 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر امام الحق ایک رن بنا کر نیتھن لائن کا شکار بنے جبکہ تجربہ کار اظہر علی کیمرون گرین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں