0

آٹزم کے شکار بچے مائن کرافٹ گیم سے نئے دوست بناسکتے ہیں


ٹورانٹو: ٹزم کے شکار بچے عموما الگ تھلگ رہنا پسند کرتے ہیں اور دوست نہیں بناتے۔ لیکن عمارت اور مںصوبہ بندی کے مشہور گیم مائن کرافٹ اس ضمن میں بچوں کی مدد کرسکتا ہے اور ایسے بچے ہم عمروں کو دوست بناسکتے ہیں۔اگرچہ گیم کھیلنے کا عمل خود بھی کوئی بڑی سماجی سرگرمی نہیں لیکن اب آٹزم کے شکار بچے اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں اور ہزاروں بچے اس کیفیت سے باہر آکر نارمل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔کینیڈا کے گیم ڈویلپر، اسٹوارٹ ڈنکن نے مائن کرافٹ کا ایک ورژن بچوں کے لیے بنایا ہے کیونکہ وہ خود بھی اس کیفیت کے شکار رہے ہیں۔ 2013 میں انہوں نے ایک سرور پر آٹزم میں مبتلا بچوں اور ان کے والدین کے لیے یہ گیم تیار کیا جو دعوت کے تحت کام کرتا تھا۔ لیکن خلافِ توقع سینکڑوں ہزاروں بچوں اور ان کے والدین نے اس میں دلچسپی لی۔اب سات ہزار بچے یہ گیم کھیل ہے ہیں والدین بہت مسرور ہیں کیونکہ یہ گیم حقیقی دنیا کیدبا اور انتشار سیتوجہ ہٹاتا ہے۔ بچے مائن کرافٹ میں جاکر ایک دوسرے سیبات کرتے اور دوست بن جاتے ہیں۔ اس طرح باہمی سماجی تعلق پروان چڑھتا ہے جو حقیقی زندگی میں بھی نظرآتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں