0

اس کپڑے سے بنی ٹی شرٹ دل کی دھڑکن سن سکتی ہے


وہ دن دور نہیں جب لباس ہی اسمارٹ واچ بن جائے گا اور دل کی دھڑکن سمیت کئی اہم جسمانی افعال کی خبر دے گا۔ یہ پوشاک میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے تیار کی ہے۔یہ اپنے ماحول سے آواز سن سکتا ہے اور خوبصورت کپڑے سے بنے آرام دہ اور ہوا دار لباس کی بدول آپ اپنے دل کی دھڑکن بھی محسوس کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ اس کا مکمل ریکارڈ بھی رکھا جاسکتا ہے۔ یہ کپڑا ایم آئی ٹی کے ڈاکٹر وائی یان اور ان کے ساتھیوں نے بنائی ہے جس کی تفصیلات 15 مارچ کے نیچر میں شائع ہوئی ہے۔اس کے لیے ماہرین نے کان کے پردے یعنی ایئر ڈرم کا مطالعہ کیا جہاں آواز کی لہریں ارتعاشات پیدا کرتی ہیں۔ اس کے برقی سگنل کوکلیا تک پہنچتے ہیں۔ اب اس کپڑے کے ریشوں سے صوتی لہریں نینو پیمانے پر ٹکراتے ہیں۔ عام کپڑے میں ٹوارون نامی ایک مٹیریئل شامل کیا گیا ہے جو آواز کی امواج پڑتے ہی تھرتھراہٹ پیدا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں