0

حکومت نہیں بچا سکتے بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جا، مریم نواز


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں واقع سندھ ہاس پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے حملے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ حکومت تو نہیں بچا سکتے، مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جا۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کاہ کہ آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جا گے، اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاس پر دھاوا بولا اور مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے جس پر پولیس نے 2 اراکین قومی اسمبلی سمیت 8 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں