0

عالمی ثالثی عدالت کا روس پر فیفا کی پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ


سوئزرلینڈ: کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد فیفا کی جانب سے ورلڈکپ 2022 میں روسی فٹبال ٹیم پر پلے آف مرحلے میں عائد کی گئی پابندی کو معطل کرنے سے انکار کردیا۔عدالت نے فیفا کی روسی ٹیموں اور کلبز کی عالمی مقابلوں میں شرکت پر پابندی کو برقرار رکھا ہے تاہم قانونی پنیادوں پر فیصلہ کرنا تاحال ابھی باقی ہے۔روس کی فٹ بال یونین نے معطلی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی جبکہ روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو قطر 2022 ورلڈکپ کے پلے آف مرحلے کے لیے پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا۔دوسری جانب روس جون کے اوائل میں بین الاقوامی کھیلوں کے دوسرے رانڈ سے پہلے فیفا کی پابندی کو ختم کر سکتا ہے، اگر عدالت کا فیصلہ روس کے حق میں آتا ہے تو فیفا کو پولینڈ کے ساتھ روس کا میچ منعقد کروانا پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں