0

منحرف ارکان کو شوکاز بھیج رہے ہیں اسپیکر انکے خلاف کارروائی کریں گے، وفاقی وزرا


اسلام آباد: تحریک انصاف کے وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور کہیں نہیں جارہے، منحرف ارکان کو شوکاز نوٹسز بھیج رہے ہیں اسپیکر ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔یہ بات وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد حسین چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائے گا، حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ان کے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ایم کیو ایم کے چھوڑ جانے کا کہا جب کہ یہ سب غیر منطقی بات ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ ہاس پر دھاوا نہیں بولا جارہا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جارہا ہے، بلاول اور سعید غنی پریشان نہ ہوں، ہمارے ناراض ارکان اسمبلی اگر ٹھنڈے دل سے جائزہ لیں تو ان کے شکوے شکایتیں دور کی جاسکتی ہیں، انسان جذبات میں گلے شکوے کرجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں