0

ناراض ایم این ایز واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، شیخ رشید


اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ناراض ایم این ایز کو کہہ رہا ہوں کہ واپس آ جائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائیگا۔ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کے وہاں 2 گھنٹے سیاسی میٹنگ ہوئی، 23 کو پاکستان کی عظیم افواج کی پریڈ ہے، 24 سے لے کر 3، 4 اپریل تک پاکستان کی سیاست میں گرم گہمی کے دن ہیں، 27 تاریخ کو وزیراعظم سب سے بڑی ریلی سے خطاب کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم نے 10 لاکھ لوگوں کو کال دی ہے، ہمیں یقین ہے اپوزیشن جماعتیں بھی اپنا جلسہ کریں گی، ہم ہر سیکیورٹی کی کافی ذمہ داریاں ہیں، ملک کے موجودہ سیاسی صورتحال کے لیے ہمارے پاس نفری بہتر ہوئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا کا شکریہ جنہوں نے ہمیں وہ 10 یا 12 چہرے دکھا دیئے جو سندھ ہاس میں چھپے بیٹھے تھے، یہ لوگ کیوں چھپ رہے ہیں جب کہ ملک کا وزیرداخلہ آپ سے کہہ رہا ہے کہ کچھ نہیں ہوگا، ہم آپ کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، ہمارے پاس بہت پہلے سے اطلاعات تھی ہمارے 10 سے 12 بندے کہاں ہیں، منحرف ارکان سے اپیل کرتا ہوں واپس آ جائیں آپ کو ری پینٹنگ کریں، آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا، یہ نہ ہو کہ وقت گزر جائے اور آپ لوگ اپنے حلقوں میں بھی واپس نہ جاسکیں۔ پی ٹی آئی کے لوگ جو 9 یا 12 ہیں وہ اپنے گھروں سے بھی پوچھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں