0

یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو نہیں تو پھر کیا ہے؟ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بتا دیا


ولنگٹن: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کا دنیا کا سب سے بڑا آلو اگانے کا دعوی مسترد کردیا اور کہا کہ ماہرین کی تحقیق سے پتا چلا کہ یہ آلو نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کی کسان جوڑی نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو درخواست کی تھی کہ انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی آلو کی کاشت کی ہے لہذا عالمی اعزاز ان کے نام کیا جائے۔ بعد ازاں ورلڈ ریکارڈ کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے شے کا مشاہدہ کیا تو وہ آلو کے بجائے گورڈ نامی خاص قسم کا پھل نکلا جس پر درخواست گزار میاں بیوی کو شدید مایوسی بھی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لوکی اور کھیرے کے بیج کے ملاپ سے تیار کیے جانے والے پھل کو انگریزی میں گورڈ کہتے ہیں۔ ماہرین نے تجربے کے بعد مذکورہ نامی پھل کی کاشت یقینی بنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں