0

براڈشیٹ کے سی ای اوکیانکشافات نیشریف خاندان کیخلاف مہم بینقاب کردی،شہبازشریف


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ کے سی ای اوکے انکشافات نے نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف مہم کوبے نقاب کردیا۔ٹوئٹرپربیان میں (ن) لیگ کے صدرشہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف مہم کوبراڈ شیٹ کے سی ای او کے بیان نے بے نقاب کردیا۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد احتساب کی آڑ میں نوازشریف اوران کے خاندان کوسیاسی مقاصد کے لئے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پرکرپشن کے الزامات انہیں عوامی زندگی سے دوررکھنے کے لئے لگائے گئے تھے۔اب جھوٹ ،فریب اورکردارکشی کی عمارت منہدم ہوگئی ہے۔شہبازشریف کا میڈیا سے گفتگومیں مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی ایسٹ ریکوری براڈ شیٹ کے سی ای او نے غیر مشروط طور پر میاں نواز از شریف سے معافی مانگ لی ہے۔ براڈشیٹ کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف 20 کی تحقیقات سے کچھ نہیں ملا۔ نیب نے انہیں غلط معلومات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں