0

دہشت گرد مہنگائی مکا مارچ کو نشانہ بناسکتے ہیں، الرٹ جاری


لاہور: پنجاب پولیس نے مہنگائی مکا مارچ پر دہشت گردی کے ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔ پنجاب پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے حوالے سے بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جبکہ سیاسی جماعت کے قائدین کو بھی دہشت گردوں کے عزائم سے آگاہ کردیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد سیاسی شخصیات یا ان کے پروگراموں کو نشانہ بناسکتے ہیں لہذا مارچ کے دوران ڈرون کیمروں کا استعمال نہ کیا جائے اور کسی بھی مشکوک شخص کو مارچ میں شریک ہونے سے روکا جائے۔مراسلے میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور رضاکاروں کو اردگرد اور مشتبہ افراد پر خاص نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ پولیس نے مراسلے میں یقین دہانی کرائی کہ اہلکار مارچ کے روٹ پر سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کی کوشش کریں گے لہذا مسلم لیگ ن کی قیادت اہلکاروں سے تعاون کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں