0

فضل الرحمان کی خالد مقبول سے ملاقات، ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر اتفاق


کراچی: جے یو آئی اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کیساتھ نہیں رہے۔مولانا فضل الرحمان کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہنچے اور قیادت سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایم کیو ایم کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی۔فضل الرحمان نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے، عمران خان اور ان کی جماعت کے لوگ غیر مناسب تقاریر کرتیہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی والوں کو امربالمعروف بولنا نہیں آتا اور وہ سرتاپا منکر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں