0

لاہور ٹیسٹ کا دوسرا روز، قومی ٹیم کے ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز


لاہور: سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف 391 رنز بنا کر آٹ ہوگئی جبکہ قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 90 رنز اسکور کیے۔دوسرا روزقومی ٹیم نے آسٹریلیا کی 391 رنز کی برتری ختم کرنے کے لیے بیٹنگ شروع کی تو پاکستانی اوپنر امام الحق 11 رنز بنا کر 20 کے مجموعی اسکورپر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔بعد ازاں عبداللہ شفیق اور اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 90 تک پہنچایا۔ عبد اللہ شفیق اور اظہر علی 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا نے 232 رنز 5 وکٹوں سے دوسرے روز اپنی بقیہ اننگز کا آغاز کیا تو الیکس کیری 67 اور کیمرون گرین 79 رنز بنا کر آٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 135 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں