0

وزیراعظم سے سعودی عرب، چین سمیت دیگر وزرائے خارجہ کی ملاقات


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب، چین اور او آئی سی میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی سطح پر جاری کشیدگی اور اسلامو فوبیا کے خلاف مثر مہم کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات میں حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی خصوصی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات قریبی برادرانہ ، تاریخی روابط اور مجموعی سطح پر تعاون پر مبنی ہیں۔ عمران خان نے اکتوبر 2021 میں اپنے دورہ سعودی عرب کو یاد کرتے ہوئے تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں