0

کشمیر اور فلسطین پر ہم ناکام ہوگئے، وزیراعظم کا او آئی سی اجلاس سے خطاب


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پر ہم ناکام ہوگئے۔اسلام آباد میں او آئی سی وزرا خارجہ کی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کوعلم ہونا چاہئیے کہ اسلام امن پسند مذہب ہے۔اسلام کا دہشتگردی اورانتہاپسندی سے کوئی تعلق نہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر کونے میں مسلمانوں کو اسلاموفوبیا کیواقعات کا سامناہے۔ انتہا پسند سوچ کسی کی بھی ہوسکتی ہے مگراس کو اسلام سے کیوں جوڑا گیا۔نیوزی لینڈ میں مسجد میں بے گناہ لوگوں کومارا گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا اسلاموفوبیا کیواقعات پر خاموش رہی۔مذہب کو دہشت گردی سے جوڑا گیا جو غلط تھا۔ نائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلا ف عالمی دن قرار دیا جس پر خوش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں