0

بی جے پی کے یوگی آدیتہ ناتھ دوسری بار بھی یوپی کے وزیراعلی بن گئے


لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایک بار پھر وزیراعلی منتخب ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوگی آدتیہ ناتھ آئندہ معیاد کے لیے بھی وزیراعلی منتخب ہوگئے۔ تقریب حلف برداری لکھنو کے اٹل بہاری واجپائی اکانا اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں تقریبا 70 ہزار افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا سمیت کئی مرکزی وزرا اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی اور نائب وزرائے اعلی بھی موجود تھے۔ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں وزیر اعلی آدیتہ ناتھ جوگی اور وزرائے اعلی کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک نے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اس بار نائب وزیراعلی کے لیے دنیش شرما کی جگہ برجیش پاٹھک کو موقع دیا گیا ہے۔یوگی ناتھ نے اپنی 52 رکنی کابینہ کا بھی اعلان کردیا ہے جس میں تمام اقلیتوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ایک مسلم رکن کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں