0

حکومت کا اپوزیشن کے جلسوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکمراں جماعت نے متحدہ اپوزیشن پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جعمیت علمائے اسلام کے جلسوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ حکومت کے مطابق اپوزیشن سرینگر ہائی وے پر احتجاج اور دھرنا دینے پر بضد ہے جبکہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن کو ایچ نائن کے مقام پر جلسے کی اجازت دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جلسے اور دھرنہ کر کے سرینگرہائی وے بند کرنا چاہتی ہے اور سرینگر ہائی وے بند کر کے اپوزیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے 26 تاریخ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپوزیشن کے خلاف توین عدالت کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے اور حکومت اسلام آباد کے امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال سمیت جلسوں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی جمع کروائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں