0

لاہور کی فرح نامی خاتون کا اسکینڈل بنی گالہ سے ملتا ہے، مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور کی ایک فرح نامی خاتون کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ سب اسکینڈلز کا باپ ہے یہ اسکینڈل جس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں، صرف پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے لی گئی رشوت میں 6 ارب سے زیادہ کمایا۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت سامنے آئیں گے۔خیال رہے کہ ایک سیف اعوان نامی ایک صارف نے لکھا کہ مریم نواز نے اپنی تقریر میں فرح کی چوری کا ذکرکیا ہے، یہ کوئی نیا اسکینڈل ہے۔
ٹوئٹرپر جواب دیا کہ سب اسکینڈلز کا باپ ہے یہ اسکینڈل جس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں