0

پاکستان کو لاہور ٹیسٹ میں شکست، آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کرلی


لاہور: لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا اور دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا جس کی میزبانی لاہور کرے گا۔پانچواں روزآسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان پیٹ کمنز نے تین جبکہ مچل اسٹارک اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔ مہمان ٹیم تیسری مرتبہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔حسن علی 13 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ اسکے بعد شاہین شاہ آفریدی 5 رنز اور نسیم شاہ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں