0

گوگل کروم میں جرنیز فیچر کیا ہے؟


کراچی: گوگل کروم کے ہسٹری ٹیب میں ایک نئے فیچر جرنیز (Journeys) کا اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ برازنگ ہسٹری بہتر طور پر منظم کی جاسکے۔بتاتے چلیں کہ گوگل کروم ویب برازر میں Ctrl+H پریس کرنے پر ہسٹری ٹیب کھل جاتا ہے جس میں ان ویب سائٹس اور پیجز کے لنکس موجود ہوتے ہیں جنہیں آپ چند منٹوں، گھنٹوں، دنوں اور چند ہفتوں قبل دیکھ چکے ہیں۔روایتی طور پر ہسٹری ٹیب میں آپ کے دیکھے ہوئے تمام پیجز وقت کے حساب سے ترتیب دیئے ہوتے ہیں: تازہ ترین دیکھا گیا پیج/ لنک سب سے اوپر اور سب سے پرانا پیج/ لنک سب سے نیچے۔تاہم اگر آپ برازر ہسٹری میں کوئی خاص چیز تلاش کرنا چاہیں تو یہ کام بعض اوقات بہت مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔برازر ہسٹری کو منظم کرنے اور اس میں مطلوبہ چیزوں کی تلاش بہتر بنانے کیلیے گوگل کروم نے جرنیز کے نام سے ایک نیا فیچر پیش کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں