0

3 چوہے مل کر میرا شکار کرنے آرہے ہیں ان کو شکست دوں گا، وزیراعظم


مانسہرہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 3 چوہے مل کر میرا شکار کرنے آرہے ہیں میں ان کو شکست دوں گا۔ ٹھاکرہ اسٹیڈیم مانسہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ہر جلسے میں کہتا ہوں کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا، لیکن میں کیا کروں میں جب تقریر کے لئے کھڑا ہوں تو پنڈال میں کھڑے عوام ڈیزل کے نعرے بلند کردیتے ہیں، میں نے اپنی حکومت کے ہر اچھے اور برے وقت میں کوشش کی کہ ڈیزل کی قیمت کم کروں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ اور رسول گواہ ہے کہ ووٹ لینے کے لیے مذہب کو استعمال نہیں کرتا، فضل الرحمان 30سال سے دین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، میں اپنے ووٹ کے لئے کسی کا نام نہیں لیتا نہ کسی کا نام اس لئے لیتا ہوں کہ میرا نام بڑا ہو، میں وہ ہوں جو کرکٹ کی دنیا کا ہیرا ہے، میں کرکٹ کی دنیا کا سپر اسٹار رہ چکا ہوں، میں آپ کو اپنے تجربے سیسکھانا چاہتا ہوں کہ صحیح راستہ کون سا ہے اور ناکامی کا راستہ کون سا ہے، جب ہم نماز پڑھتے ہیں تو اللہ سے مانگتے ہیں کہ اللہ اس راستے پر چلا جس پر تیری نعمتیں ہیں اس پر نہ چلانا جس میں تباہی اور تیرا غضب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں