0

50 سے زائد وفاقی و صوبائی وزرا سیاسی محاذ سے غائب


لاہور: 70 وفاقی و صوبائی وزرامیں سے 50 سے زائد سیاسی محاذ سے غائب ہیں۔ وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی جنگ شدت اختیار کرچکی ہے، حکومت اور اپوزیشن کی صفوں میں ابھی تک بے یقینی کی کیفیت برقرار ہے، حکومتی اتحادی جماعتوں نے واضح طور پر کسی کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا، جب کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا فیصلہ بھی مبہم ہے۔اس تمام سیاسی صورتحال میں حکومت کے 70 وفاقی اور صوبائی وزرا میں سے 50 سے زائد ارکان سیاسی محاذ سے غائب ہیں، اور اسی بے یقینی کے سبب خاموش ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی منظر نامے سے غائب ہونے والوں میں 35 وفاقی وصوبائی مشیران اور معاونین خصوصی میں سے 25 کے لگ بھگ اور 55 رکنی وفاقی کابینہ میں 28 وزیر، 4 وزیر مملکت، 4 مشیر اور 19 معاون خصوصی شامل ہیں، جب کہ 46 رکنی پنجاب کابینہ میں 38 وزیر، 4 مشیر اور 4 معاون خصوصی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں