0

جلسوں کی اجازت ہے لیکن کسی نے دھرنا دیا تو کچل دیں گے، وزیر داخلہ


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت ہے لیکن اگر کسی نے دھرنا دیا تو اسے کچل کر رکھ دوں گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان کا دن ہے، آج تاریخی جلسہ ہے، اپوزیشن کی نالائقی سے عمران خان مزید مقبول ہوگئے، ہم نے جے یو آئی کو جلسے کی اجازت دی، جے یو آئی سے خصوصی درخواست ہے کہ آپ کا جلسہ جہاں ہے وہیں کریں۔انہوں نے جے یو آئی کو مخاطب کیا کہ اگر آپ کا مقصد انتشار کرنا یا ہنگامہ آرائی کرنا ہے یا مقصد عمران خان کے کارکنوں کا راستہ روکنا ہے کہ تو ہم چوبیس گھنٹے یہاں بیٹھے ہیں، ہم نے 28 مارچ کو ن لیگ کو بھی جلسے کی اجازت دی ہے، جے یو آئی والے اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں انہیں بھی شوکاز نوٹس دے رہے ہیں، تمام جماعتوں کو جلسے کی اجازت ہے لیکن اگر کسی نے دھرنا دیا تو اسے کچل کر رکھ دوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ بلاول استعفی مانگ رہا ہے عمران خان سے اور فضل الرحمان بھی، گینگ آف تھری سے کہتا ہوں کہ انہیں کچھ نہیں ملنے والا عمران خان چھا جائے گا چاہے اسمبلی سے ہو یا عوام اور تم دیکھتے رہ جا گے، عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے، جو تم چاہ رہے ہو وہ نہیں ہونے والا اور اقتدار تمہاری جھولی میں نہیں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں