0

ن لیگ کا ق لیگ کی قیادت سے اعلی سطح رابطہ


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان اعلی سطح رابطہ ہوا ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان آج اہم بیٹھک ہوگی جس میں مذاکرات کیے جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان اعلی سطح رابطہ ہوا ہے، شہباز شریف کی چودھری برادران کے گھر آمد کے بعد مسلم لیگ ق اور پاکستان مسلم لیگ ن میں دوسری بڑی بیٹھک آج ہوگی۔مسلم لیگ ق کی جانب سے چودھری شجاعت حسین ، چودھری پرویز الہی، مونس الہی، طارق بشیر چیمہ، چودھری حسین الہی اور چوہدری سالک حسین مذاکرات میں شامل ہوں گے۔اسی طرح مسلم لیگ ن کے وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، خواجہ اصف، رانا ثنا اللہ اور دیگر مرکزی رہنما شامل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لییپرویز الہی 6 رکنی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، ان کے ساتھ محمد خان بھٹی، اقبال چودھری، محمد سلیم، محمد احمد، محمد فصیح اور ڈاکٹر سعدیہ موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں