0

شاداب خان کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچز میں شرکت مشکوک


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رانڈر شاداب خان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز میں شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔ لیگ اسپنر شاداب خان تاحال فٹنس مسائل سے مکمل طور پر نجات نہیں پاسکے، آسٹریلیا کے خلاف 29 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شاداب کی شرکت مشکوک ہے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ فٹس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں تیسرے ایک روزہ میچ میں آل رانڈر کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 29 اور دوسرا 31 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 2 اپریل کو ہوگا۔ دونوں ٹیموں میں 5 اپریل کو ایک ٹی 20 میچ بھی طے ہے۔ 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا کے نام رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں