0

پریڈ گرانڈ میں پی ٹی آئی کاجلسہ ناکامی سے دوچار ہوا، مریم نواز


گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پریڈ گرانڈ میں منعقد تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کاجلسہ فیل ہوگیا۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسیمیں 10لاکھ توکیا 10 ہزار لوگ بھی نہیں آئے، پریڈ گرا نڈوالوں جلسہ دیکھنا ہیتوگوجرانوالہ آکر دیکھ لو، عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں نہ جاکر ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم کردی۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نوازشریف پرنہ لگا دینا، پریڈ گرانڈ میںچی چی کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چوہا ہے،عوام کا آٹا، چینی کھا کھا کر جو چوہا موٹا ہوگیا اس کانامعمران خانہے۔مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیا کہ نواز شریف لندن میں جس سیبھی چھپ چھپ کر ملتے ہیں وہ ملکی مفاد میں ملتے ہیں، 12 ارب روپے نواز شریف کیخلاف ثبوت ڈھونڈے کے لیے خرچ کیے گئے،کیا یہ تمہارے خاندان کی کمائی ہے؟انہوں نے کہا کہ مریم نواز بدلے میں کیا نکلا، پوری دنیا نیکہہ دیا نوازشریف صادق وامین ہے، تم سننا چاہتے ہوایبسلوٹلی ناٹ کسیکہتے ہیں؟ یاد کرو وہ دن جب نوازشریف نے 5 ارب ڈالر کی آفرٹھکرائی، نوازشریف نے بھارت کے 5 دھماکوں کے بدلے 6 دھماکے کیے۔مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ تمہارے پاس راز ہوتے تو آج دکھاتے، انہیں معلوم ہے کہ زبان کھولی توکرپشن کیپلندے کھل جائیں گے،کان کھول کرسن لو! یہ ادارے بھی نوازشریف کے ہیں اورقوم بھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں