0

ہومیوپیتھی پر سائنسی تحقیقات میں جانب داری کا انکشاف


ویانا / نارتھ کیرولائنا: ایک طویل مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ہومیوپیتھی پر بیشتر سائنسی تحقیقات میں جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، مثبت نتائج پیش کرنے پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج بھی دنیا میں کروڑوں لوگ جدید طب (ماڈرن میڈیسن) یعنی ایلوپیتھی کے مقابلے میں ہومیوپیتھی پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں لیکن سنجیدہ طبی ماہرین کو اس طریقہ علاج پر شدید اعتراضات بھی ہیں۔یہ ماہرین ہومیوپیتھی کو نہ صرف غیر سائنسی قرار دیتے ہیں بلکہ یہاں تک کہتے ہیں کہ ہومیوپیتھک دواں کا اثر محض نفسیاتی (پلاسیبو) ہوتا ہے جبکہ وہ حقیقی معنوں میں مریض کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاتیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں