0

3 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود عرب اتحاد کے حوثیوں پر فضائی حملے


صنعا: حوثیوں کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی عرب اتحاد نے یمن میں فضائی حملے کردیے۔سعودی عرب کے الاخباریہ ٹی وی کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا کو آدھی رات کو نشانہ بنایا گیا جس کا آغاز حوثی کیمپوں اور ان کے مضبوط ٹھکانوں سے کیا گیا۔یہ حملے حوثیوں کی طرف سے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے فورا بعد ہوئے۔ حوثیوں نے اس شرط پر سعودی عرب کو امن مذاکرات کی پیشکش کی تھی کہ وہ اپنے فضائی حملے اور یمن کی ناکہ بندی بند ختم کردے جبکہ غیر ملکی افواج کو ہٹا دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں