0

زیرو دنیا کا مختصر ترین ماس


نیویارک: دنیا کا مختصر ترین ماس تیار کرلیا گیا جسے زیرو ماس کا نام دیا گیا ہے، یہ ہر طرح کے ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور اسمارٹ فون کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔یہ ماس ایک انگلی سے کام کرسکتا ہے جسے آپ جیب میں آسانی سے رکھ سکتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں لیپ ٹاپ پیڈ کے آئی پیڈ پر کام کرنے میں الجھن ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ٹچ پیڈ کی حساسیت ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے مقامات پر ماس کی ضرورت پیش آتی ہے۔لیپ ٹاپ کو ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد کئی مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیرو ماس کو گھ، دفتر اور سفر میں ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک انگلی یعنی ون فنگر ڈیزائن کی وجہ سے اسے استعمال کرنا بہت آسان اور باسہولت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گوگو پر یہ تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔اپنی چھوٹی جسامت کے باوجود یہ ہرقسم کی سطح پر آسانی سے چل سکتا ہے اور کام کرتا ہے۔ اپنے ڈیزائن کی بنیاد پر یہ ماس موڈ اور ایئرموڈ دونوں میں کام کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں