0

عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرویز الہی کے کہنے پر جمع کرائی تھی، رانا ثنا


اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے تین ووٹ ہمارے ساتھ ہیں اور عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرویز الہی کے کہنے پر جمع کرائی تھی۔رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو پی ٹی آئی سے ناراض تھے وہ پچھلے دو سال سے ناراض ہیں، یہ خبر غلط ہے کہ منحرف ارکان کو نوٹوں کی بوریاں دی گئی ہیں، ہم نے منحرف اراکین کے بغیر نمبرز پورے کیے ہیں، متحدہ اپوزیشن نے ان کے علاوہ بھی 172 ووٹ پورے کرلیے ہیں، انہیں ساتھ ملائیں تو گنتی 191 سے اوپر چلی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پی ٹی آئی کے ناراض لوگوں کی شاید ضرورت ہی نہ پڑے، اپوزیشن کے 161 ووٹ ہیں، جام کریم، علی وزیر اور اسلم بھوتانی کا ایک ایک ووٹ ملالیں، طارق بشیر سمیت مسلم لیگ ق کے تین ووٹ ہمارے ساتھ ہیں، بی اے پی کے 4 ووٹ بھی ہمارے ساتھ ہیں، اس طرح ہمارے پاس 172 ووٹ پورے ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں