0

عمران خان کو ہٹانے کے لیے عالمی انویسٹمنٹ ہوئی، وزیر داخلہ


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمی سے ہٹانے کے لیے عالمی انویسٹمنٹ ہوئی لیکن سازشیوں کو ناکامی ہوگی، عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوہدری برادران میں بغاوت کی خبر غلط ہے، چوہدری شجاعت کا ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ برقرار رہے گا، ق لیگ ہمارے ساتھ آچکی خواہش اور دعا ہے کہ ایم کیو ایم بھی آجائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 تاریخ سے ہوگی تاہم ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی اور فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا، بعض لوگ ہار کر بھی جیت جاتے ہیں اور بعض لوگ جیت کر بھی ہار جاتے ہیں، قومی عمران خان کے ساتھ ہے یہ بات تو جلسے سے ثابت ہوگئی، امید ہے عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں