0

نمبرز ہمارے پاس ہیں پرویز الہی وزیراعلی نہیں بن سکتے، آصف زرداری


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پرویز الہی وزیر اعلی پنجاب نہیں بن سکتے، نمبرز ہمارے پاس ہیں اپوزیشن جسے نامزد کرے گی وزیراعلی وہی ہوگا۔یہ بات انہوں نے بلوچستان سے منتخب ایم این اے اسلم بھوتانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اسلم بھوتانی نے حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر بلاول، اختر خان مینگل، ایاز صادق اور دیگر بھی موجود تھے۔آصف زرداری نے کہا کہ ملک کو بچانے کی غرض سے ہم نے (ق) لیگ کو بھی دعوت دی وہ ہمارے ساتھ چلنے کے لیے تیار تھے کہ معلوم نہیں انہیں کیا ہوا کہ وہ کہیں اور چلے گئے، (ق) لیگ تنگ نظر ہے، پرویز الہی وزیراعلی نہیں بن سکتے، ان کا رویہ تبدیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں