0

وفاقی حکومت کی ترین گروپ کو اہم وزارتوں کی پیشکش


اسلام آباد: حکومتی ٹیم نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں اہم وزارتوں کی پیشکش کر دی۔وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہو چکے، اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں اور اہم وزارتیں بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ دیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا۔دوسری جانب، چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی سے بھی عون چوہدری کا 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک رابطے میں بات چیت ہوئی کہ وزیر اعلی کے منصب کے لیے ترین گروپ چوہدری پرویز الہی کی حمایت کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں