0

پہلا ون ڈے؛ 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری


لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کینگروز نے شاہینوں کو جیت کے لیے مقررہ پچاس اوورز میں 314 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلا ون ڈے میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے 43 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا لیے ہیں، اننگز کے آغاز میں فخر زمان جلد اٹ ہوئے لیکن بعد میں کپتان بابراعظم اعظم نے امام الحق کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا اور بہترین پارٹنرشپ قائم کی۔ بابر نے 72 بولوں پر 52 رنز بنائے جبکہ امام نے سنچری اسکور کی۔پاکستان کی اننگزقومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے تین سو چودہ کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ اوپنر بلے باز فخر زمان 18 رنز بنا کر کیچ آٹ ہوئے، کپتان بابراعظم نصف سنچری بنا پولین لوٹ گئے، سعود شکیل صرف 3 رنز بنا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں