0

جلد کی موروثی بیماری کے علاج کے لیے پہلا جینیاتی مرہم تیار


واشنگٹن: ایک جل کی صورت میں دنیا کا پہلا مرہم بنایا گیا ہے جو اس سے قبل جلد کی لاعلاج قرار دی گئی جینیاتی کیفیت میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔بعض افراد وقفہ وار (ریسیسو) جین کی حامل ڈسٹروفِک ایپیڈرمولائسِس بیلوسا (ای بی) مرض کے شکار ہوتے ہیں۔ اس مرض میں پورے بدن پرآبلے پڑجاتے ہیں اور ٹھیک نہیں ہوپاتے۔ اب نئے کولاجن جین کو ایک مرہم کے ذریعے جلد پر لگا کر اس کیفیت کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔یہ ایک نایاب جینیاتی کیفیت ہے جس کا پہلی مرتبہ جین تھراپی کے ذریعے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔ صرف امریکہ میں ہی 8 لاکھ میں سے ایک بچہ اس نقص میں مبتلا ہوتا ہے۔ اس میں جلد نازک، اور حساس ہوجاتی ہے یہاں تک کہ وہ معمولی چوٹ سے پھٹتی اور چھالے پڑجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے شکار افراد کے معمولاتِ زندگی بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور وہ سکون سے سوبھی نہیں پاتے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں