0

ذمہ داران آگے بڑھیں اور فوری طور پر منصفانہ انتخابات کا اعلان کرائیں، شیخ رشید


راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کا فوری انعقاد ووٹ فروخت کرنے والوں کے حساب کے لیے ہے اس لیے ذمہ داران آگے بڑھیں اور فوری طور پر منصفانہ انتخابات کا اعلان کرائیں۔راولپنڈی میں وقار النسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہے کیونکہ پاکستان کی دولت لوٹنے والے عمران کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتوار کو عمران خان ہار بھی گیا تو چوک چوراہے میں آئے گا تو بچہ بچہ ساتھ ہے، ڈرنا نہیں چوروں لٹیروں کے ساتھ عمران لڑے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو چھوڑا تو لوگ پسند نہیں کریں گے، اصلی اور نسلی مشکل میں وقت کھڑا ہوتا ہے راولپنڈی بکنے والے کو پسند نہیں کرتا۔ میں عمران کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں