0

عمران خان خط ملنے پر تین ہفتے تک خاموش کیوں رہے، شہباز شریف


اسلام آباد: قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان دھمکی آمیز خط ملنے پر تین ہفتے خاموش کیوں رہے اور فوری شور کیوں نہیں کیا؟ خدا کا خوف کریں آپ کسے بے وقوف بنارہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نادان دوست بہت نقصان کرتا ہے جب کہ دانا دشمن نادان دشمن سے بہتر ہوتا ہے اور عمران نیازی پر یہ محاورہ بہت اچھا بیٹھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کی آڑ میں بدترین سیاسی انتقام لیا گیا، احتساب کے نام پر درجنوں مقدمات درج کیے گئے لیکن ایک بھی مقدمہ ثبوت کے ساتھ پیش نہ کرسکے۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان یہ کہہ رہے ہیں کہ بین الاقوامی سازش ہوئی ہے، میں ان کی تقریر نہیں سنتا، انہوں نے عوام کے ذہن کو زہر آلود کرنے کی کوشش کی، آپ کو شرم آنی چاہیے کہ پونے چار سال کے بدترین انتقام کے بعد نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف کرپشن کا ایک دھیلا نہیں ملا۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اگر ہمارے اربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک پڑے ہیں تو لے آتے ناں اور قوم کو دکھاتے، یہ کہنا ہے کہ ڈرون حملوں پر ہم نے بات نہیں کی یہ تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں