0

عمران خان نے خود کو بچانے کے لیے قومی سلامتی کا فورم استعمال کیا، بلاول


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خود کو بچانے کے لیے قومی سلامتی کا فورم استعمال کیا، عمران خان اتنا ہی جھوٹ بولیں جتنا لوگ مان سکیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم وزیراعظم کے دورہ روس سے قبل ہی تحریک عدم اعتماد کے لیے شہباز شریف کے گھر گئے، حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک سیاسی عمل کے نتیجے میں عدم اعتماد تک پہنچے، عمران خان جھوٹ کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف عالمی سازش ہوئی، اگر آپ کو جھوٹ بولنا ہے تو اتنا ہی جھوٹ بولیں جتنا لوگ مان سکیں، خط کا معاملہ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش ہے۔بلاول نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سربراہان کو ہٹانے کے لیے ہمیشہ غیر جمہوری طریقے اپنائے گئے جب کہ ہم نے جمہوری طریقہ اپنایا جسے عمران خان متنازع نہ بنائیں، وہ کہتے ہیں کہ میں نہیں کھیلوں کا اور کسی اور کو بھی کھیلنے نہیں دوں گا، یہ درست نہیں، آپ سلیکشن کے نتیجے میں قوم پر مسلط ہوئے جس کی وجہ سے ملک کے سارے ادارے متنازع ہوئے اور ملکی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی اور پاکستان دنیا میں تنہا ہوچکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں