0

فاسٹ بالر عمرگل افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بن گئے


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عمرگل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بن گئے۔ فاسٹ بالر عمرگل نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چار اپریل کو ابوظہبی میں جاری افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔پاکستان کی جانب سے چار سو شکار کرنے والے دائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تین ہفتوں کا افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کی تکمیل کے بعد اس میں اضافہ بھی ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ایل، ایل پی ایل اور ڈومیسٹک سطح پر کوچنگ کے بعد کسی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے افغان بولرز کی جو بھی ممکن ہومدد کرسکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں