0

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا


کرائسٹ چرچ: آسٹریلیا ویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ایونٹ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 357 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم انگلینڈ کی ٹیم 43.4 اوور میں 285 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی نیٹ اسکی ور 148 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہی جبکہ ٹیم کی بقیہ کھلاڑی وقفے وقفے سے آٹ ہوتی گئیں۔ آسٹریلیا کی اوپنر بلے باز الیسا ہیلے 170 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ ریچل ہائنس نے 68 اور بیتھ مونی نے 62 رنز بنائے۔الیسا ہیلے کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں