0

سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، فواد چوہدری


اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے اور ہونے بھی نہیں چاہیں اوراپوزیشن 90 دن میں الیکشن کی تیاری کرے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اب ہمیں عدالت کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کاموقع ملے گا، ہماری وکلا ٹیم بھی تیار ہے جو عدالت میں اپنا نقطہ پیش کریں گے، بنیادی نقطہ یہ ہی ہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت سپریم کورٹ کو پارلیمان کی رولنگ کو جج کرنے کا اختیار نہیں کیونکہ یہ اسپیکر کا صوابدید ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس ضمن میں عدالتوں کے بہت سارے فیصلے موجود ہیں، دوسرا نقطہ یہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آرٹیکل 5 کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا، تیسری بات یہ ہے کہ اب سیاسی جماعتیں شیر کیوں نہیں بن رہی، جو حکومت الیکشن میں جارہی ہے وہ خوش ہے لیکن اپوزیشن کے چہرے اترے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں