0

طالبان نے منشیات کی کاشت پر پابندی عائد کردی


کابل: افیون پیدا کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک افغانستان میں طالبان نے منشیات کی کاشت پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امارتِ اسلامیہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخندزادہ نے کہا ہے کہ تمام افغانوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اب سے ملک بھر میں منشیات کی کاشت سختی سے ممنوع ہے۔کابل میں وزارت داخلہ کی طرف سے ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ اگر کوئی اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ممنوعہ فصل کو فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کے ساتھ شرعی قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منشیات کے استعمال اور ان کے نقل و حمل پر بھی پابندی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں