0

عالمی ادارہ صحت نے بھارتی کورونا ویکسین کی برآمدات رکوادی


جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے معائنے کے دوران پائی جانے والی خامیوں کے باعث بھارت کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی دیگر ممالک کو ترسیل معطل کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیار کردہ کورونا ویکسین کی دیگر ممالک کو فراہمی کے عمل کو روک دیا۔ یہ ویکسین اقوام متحدہ کے ذریعے مستحق ممالک کو مفت فراہم کی جانی تھیں۔عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیار ہونے والی کورونا ویکسین کی پروڈکشن کا معائنہ 14 سے 22 مارچ کے دوران کیا تھا اور ویکسین کی تیاری کی خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔جس پر بھارتی کمپنی نے خامیوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے عہد کیا تھا سفارشات پر عمل درآمد کا جامع منصوبہ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا اور ڈبلیو ایچ او کو جمع کرائیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں