0

عام انتخابات کے ہمارے اعلان پر پی ڈی ایم کے ردعمل پر حیران ہوں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات کے اعلان پر حکومت مخالف متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے ردعمل پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات کیہمارے اعلان پر پی ڈی ایم کے ردِعمل پر حیران ہوں، انہوں نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے اور عوام میں اپنی تائید و مقبولیت کھو بیٹھی ہے تو پھر اب انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کیلئیہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتیہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا پی ڈی ایم کیلئے یہ بہتر نہیں کہ حکومت گرانے کی غیرملکی سازش میں آلہ کار بننے اور ضمیروں کی شرمناک منڈیاں سجا کر ہمارا قومی اخلاقی ڈھانچہ تباہ کرنیکی بجائے انتخابات قبول کریں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں