0

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی اپوزیشن کی غداری کے ثبوت سامنے لائیں، شہباز شریف


اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اپوزیشن نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم اور سپریم کورٹ کے سامنے لے آئیں۔شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم اور سپریم کورٹ کے سامنے لے آئیں، لیکن اگر ہم نے جرم نہیں کیا اور تحریک عدم اعتماد کیلیے کوئی غیرملکی وسائل استعمال نہیں کیے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔شہباز شریف نے عدالت عظمی سے مطالبہ کیا کہ وہ جائزہ لیں اور فورم بنادیں تاکہ واضح ہوجائے کہ کیا ہم نے ساڑھے تین سال سے اور پہلے دن سے حکومت کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، لیکن پھر تحریک عدم اعتماد کے بعد غداری کے نعرے لگ گئے، وقت آگیا آرمی چیف بتائیں کہ قومی سلامتی میٹنگ میں جو منٹس پاس ہوئے، اگر اس میں بیرونی سازش میں اپوزیشن کا کردار ہے تو اسے سامنے لائیں، کیا انہوں نے منٹس پر دستخط کیے اور دیکھے تھے، جس محکمے نے بھی وہ منٹس بنائے، کیا ان کی منظوری دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں